22 December 2017 - 23:20
News ID: 432362
فونت
بہروز کمالوندی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، جوہری مسئلے اور اپنی خود مختاری سے متعلق معاملات پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
بہروز کمالوندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے (شن ہوا) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2015 میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹی سمجھوتے پر مبنی ایک معاہدہ طے پا گیا اور اس کے نفاذ کے لئے سب کو ذمہ داری سے کردار ادا کرنا ہوگا۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ جوہری معاہدہ طے پانے کے لئے تمام متعلقہ حکام، سیاستدان اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے اس پر محنت کی اور یہ طویل مذاکرات اور مشاورت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مغربی فریق اس معاہدے کی تعمیل کو زیادہ یقینی بنائیں اور امریکہ بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور توسیع پسندانہ حرکت کرنے سے بھی باز رہے۔

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ ایران مخالف پابندیاں لگانے پر اتر آیاتو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس کا بھرپور طاقت سے جوابی ردعمل دے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی متعدد رپورٹس کے مطابق ایران اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے لہذا امریکہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اسے ایران کو اس کے مفادات سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں قائم رہیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دوسرے فریق بھی اپنے وعدوں پر قائم رہیں ۔

در ایں اثنا نائب ایرانی وزیر خارجہ اور سنیئر جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے دورہ فرانس کے موقع پرپیرس میں واقع انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاوقوامی تعلقات کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جوہری معاہدے، ایران اور فرانس کے تعلقات سمیت خطے اور دنیا کے اہم امور پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن کو اپنا امن و استحکام سمجھتا ہے اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش اور تعاون سے دریغ نہیں کرے گا۔

عراقچی نے شام، لبنان، یمن، عراق اور بحرین کی صورتحال پر ایران کے اصولی مؤقف پر روشنی ڈالی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬