24 December 2017 - 18:01
News ID: 432390
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی :
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے تہران اوراسلام آباد کے درمیان ہمہ گیر تعلقات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ تمام تر نشیب و فراز کے باوجود ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ برادرانہ اور دوستانہ رہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان پائےجانے والے دیرینہ ثقافتی اور تاریخی رشتوں کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اور تہران، اسلام آباد تعلقات کے فروغ کے لیے حالات پوری طرح سازگار ہیں۔

انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا اہم ترین شعبہ قرار دیا۔

انہوں کہا کہ دونوں ملکوں کی اقتصادی ضرورتوں اور اچھی ہمسائیگی کے پیش نظر پڑوسیوں کے درمیان تجارتی لین کا فروغ  ناگزیر ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬