27 December 2017 - 15:42
News ID: 432422
فونت
امریکا اور اس کے اتحادیوں نے ہزاروں داعشی عناصر کو شام سے یورپ منتقل کیا ہے۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار بزنس انسائیڈر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مابین ہونے والے سمجھوتے کے مطابق داعش کے ہزاروں عناصر کو ترکی کے راستے یورپ فرار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا-

امریکی اخبار بزنس انسائیڈر نے لکھا کہ دہشت گردوں نے پیسے اور رشوت دے کر غیرقانونی طریقے سے یورپ کا رخ کیا ہے-

امریکا نے گذشتہ سات برسوں کے دوران دہشت گردوں کو اچھے اور برے دہشت گردوں میں تقسیم اور ان دہشت گردوں کی حمایت کرکے جو واشنگٹن کے مفادات کو پورا کر رہے ہیں، شام میں بحران کو ہوا دینے میں انتہائی گھناؤنا رول ادا کیا ہے-

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے امریکا اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کی بدولت علاقے کے ملکوں خاص طور سے عراق اور شام میں بے شمار انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬