‫‫کیٹیگری‬ :
27 December 2017 - 22:17
News ID: 432428
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آیت الله سبحانی یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں اعتماد نفس رکھنا چاہئے البتہ وہ اعتماد نفس نہیں جس پر مغربی دنیا تاکید کرتی ہے کہا: مغربی دنیا کا اعتماد نفس خدا سے دوری ہے جبکہ انسان کا اعتماد نفس خدا کے ساتھ ہونا چاہئے اور اس راہ میں خدا سے انہیں مدد مانگنی چاہئے ۔
آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا میں کثیر علماء و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، اہل بیت اطھار سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: روایتوں کی بنیاد پر کبھی انسان اس بات کے خوف میں کہ کہیں معاشرہ میں ذلیل و رسوا نہ ہوجائیں خود کو بے حیثت بنا لیتے ہیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: ہمیں اعتماد نفس رکھنا چاہئے البتہ وہ اعتماد نفس نہیں جس پر مغربی دنیا تاکید کرتی ہے کیوں کہ مغربی دنیا کا اعتماد نفس خدا سے دوری ہے جبکہ انسان کا اعتماد نفس خدا کے ساتھ ہونا چاہئے اور اس راہ میں خدا سے انہیں مدد مانگنی چاہئے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب خداوند متعال انسانوں کے دوش پر کوئی وظیفہ ڈالتا ہے تو وہ اس کی توانائی کے بقدر ہوتا ہے کہا: اگر ہم میں اس عمل کے انجام دینے کی توانائی نہ ہوتی تو یقینا یہ ذمہ داری ہمارے دوش پر نہ آتی ، انسان جس منزل اور مقام میں ہو چاہے وہ مدرس ہو ، چاہے امام جمعہ و جماعت یا چاہے طالب علم اسے اپنے منصب کا پاس و لحاظ کرنا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہرگز کوئی عالم دین ایسا کام نہ کرے جو اس کی شان و منزلت کے خلاف ہو ، انسان ہمیشہ اپنے مقام ، اپنی منزلت اور کرامت کے تحفظ میں الھی احکامات پر عمل کرے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے علماء کو اپنی شان و منزلت حفظ کرنے کی تاکید کی اور کہا: مرحوم آیت الله بروجردی حتی بیماری کی حالت میں بھی اپنی مرجعیت اور رھبریت کی شان و شوکت کی حفاظت کیا تاکید کرتے تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬