‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2017 - 18:40
News ID: 432453
فونت
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے تعلق سے امریکی صدر ٹرمپ کا فیصلہ امریکا کی نابودی پر منتج ہوگا۔
 آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے سلسلے میں امریکی صدرٹرمپ کے فیصلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ تباہی و نابودی کی جانب بڑھ رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف ٹرمپ کے اقدام پر نہ صرف ان کے اتحادیوں نے تنقید کی ہے بلکہ اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام کی سخت مخالفت کی ہے -

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکا کے سابق صدور کے ذریعے مشرق وسطی میں بحران پیدا کرنے کی غرض سے سات ٹریلین ڈالر خرچ کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اس اقدام سے اسلام ، انسانیت، ایران اور دنیا بھر کے حریت پسندوں پر ضرب لگانے کی کوشش کررہا تھا لیکن سرانجام اس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی افسوسناک اور انتہائی ابتر صورتحال کا ذکرکیا اور کہا کہ سعودی عرب نے جو خود کو مسلمان کہتاہے یمن میں خون کی ندی بہا رکھی ہے- انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں لوگوں کا قتل عام بند کریں -

تہران کے خطیب جمعہ نے تیس دسمبر دوہزار نو کو اسلامی انقلاب اور دینی اقدار کے دفاع میں ایرانی عوام کی جانب سے نکالی گئیں تاریخی ریلیوں کو عظیم واقعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ خدا وندعالم اور ایرانی عوام فتنہ گر عناصر کو معاف نہیں کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬