02 January 2018 - 14:29
News ID: 432498
فونت
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے اپنا ضمیر امریکی صدر ٹرمپ کے دوست اور سعودی رعب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں فروخت کر کے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔
نواز شریف و محمد بن سلمان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب کے  ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھ کا بوسہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع‏ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے اپنا ضمیر امریکی صدر ٹرمپ کے دوست اور سعودی رعب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں فروخت کر کے پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

ادھر پاکستان کے معروف اخبار کے سابق ایڈیٹر اورصحافی شاہین صہبائی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے ، نوازشریف کی 2017 میں آخری تصویر جس نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں ۔

یہ آدمی کون ہے ، حفاظت کرنے والا ، دینے والا ، جیلر یا کوئی ماسٹر ؟، مجھے ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے جو اپنے ضمیر کو بیچ دیتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬