06 January 2018 - 09:36
News ID: 432537
فونت
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں، صدرٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکا میں بحث جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں اور اب ان کے قریبی ساتھیوں نے بھی مان لیا ہے کہ ان کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ذہنی بیماری کا صرف وہی ماہرین نفسیات ہی علاج کرسکتے ہیں جو ان کو ذاتی طور پرجانتے ہوں۔

دماغی ماہرین امراض انسان کے رویے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤسے ہی اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا وہ ذہنی طور پر ٹھیک ہے یا نہیں۔

گزشتہ روز شمالی کوریا کے صدر کے جواب میں صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے نیوکلیئر ہتھیار زیادہ طاقتور ہیں جو ان کی ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ماہرین دماغی امراض نے صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں اور منتخب نمائندوں پرزور دیا کہ وہ صدر کے اس رویے کو روکنے کے لیے ان کی مدد کریں اور انھیں ایسے بیانات دینے سے روکیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۷ August ۲۰۱۹ - ۰۹:۴۴
تراکب ملعون
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬