07 January 2018 - 16:45
News ID: 432555
فونت
جنرل سعید منتظرالمہدی :
ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ منافقین کی مرکزی دہشتگرد تنظیم کو پکڑ لیا گیا جن کے عناصر ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات پرتشدد واردات میں ملوث تھے۔
جنرل سعید منتظرالمہدی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ فسادات کے دوران گرفتار ہونے والے اکثر افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا مگر منافقین کی مرکزی کردار اور لیڈرز پولیس کے زیر حراست میں ہیں۔

یہ بات جنرل سعید منتظرالمہدی نے گزشتہ روز ایران میں بدامنی کے واقعات کے دوران ایرانی پولیس کی کارکردگیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بد امنی کے واقعات میں شرپسند عناصر نے متعدد بینک، گاڑیوں اور پبلک عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔

منتظرالمہدی نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور ایرانی پولیس فورسز کی ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی تمام سازشوں کو تباہ اور منافقین کی مرکزی دہشتگرد تنظیم کو پکڑ لیا گیا جن کے عناصر ملک کے حالیہ بدامنی کے واقعات پرتشدد واردات میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹلی جینس فورسز نے ایک انتہائی حساس آپریشن کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی مقدس پرچم کی توہین کرنے والوں اور فائربرگیڈ کی ایک گاڑی کو چھوڑ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بدامنی کے واقعات کے دوران جان بحق ہونے والوں کے مرنے کے طریقے کا جائزہ لے رہے ہیں اور قوانین کے تحت گرفتار ہونے والے افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا مگر منافقین کی مرکزی کردار پولیس کے زیر حراست میں ہیں۔

ایرانی پولیس کے ترجمان نے ایرانی قوم، حکومت اور مذہبی رہنماوں کی جانب سے پولیس فورسز کے ساتھ باہمی تعاون کی تعریف کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬