08 January 2018 - 13:49
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 432572
فونت
سید عبدالرحیم موسوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ، انقلاب اسلامی کا ابتدا ہی سے دشمن ہے اور ایران کے خلاف امریکی دشمنی اورعداوت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں کسی تجزیہ کی ضرورت نہیں ہے۔
کمانڈر جنرل سید عبد الرحیم موسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ ، انقلاب اسلامی کا ابتدا ہی سے دشمن ہے اور ایران کے خلاف امریکی دشمنی اورعداوت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں کسی تجزیہ اور تحلیل کی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل سید عبدالرحیم نے امریکہ کی طرف سے ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں  اور منافقین کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ گہری دشمنی ہے اور وہ اسلامی نظام کو نقصان پنہچانے کے لئے ہر طریقہ سے استفادہ کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے اندراورعلاقائی سطح پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ / ۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬