11 July 2012 - 18:05
News ID: 4334
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي پاکستان :
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے کالعدم تنظيموں کو ملنے والي بيروني امداد پر حکومت کي طرف سے ايکشن نہ لئے جانے پر چيف جسٹس آف پاکستان کو ايکشن لينے کا مطالبہ کيا ?
حجت الاسلام امين شہيدي پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے کوئٹہ ميں امن و امان کيس کي سماعت کے دوران دئے گئے چيف جسٹس آف پاکستان کے ريمارکس کا حوالہ ديتے ہوئے کہا : کالعدم تنظيموں کي فعاليت ميں اہم کردار فنڈنگ کا ہے اگر اسے روک ديا جائے تو ساري دھشت گردي رک جائے گي?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ديگر حکومتي نا اہلياں جن ميں کرپشن، اہم انتظامي عہدوں پر ايگزيکٹو کي طرف سے نا اہل افراد کي تعيناتي سميت جہاں پر عدالت عاليہ کو کوتاہياں نظر آئيں وہاں پر سوموٹو ايکشن ليا گيا تاکيد کي : ليکن آئے روز کالعدم تنظيموں کي کاروائياں ملک ميں بڑھتي جارہي ہيں جس کي وجہ سے معاشرے کا امن تباہ ہو کر رہ گيا ہے اور ان کاروائيوں کا نشانہ ملکي سکيورٹي اداروں سميت ہر مکتب فکر کے لوگ بنے ہيں?

حجت الاسلام امين شہيدي نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کي نہ شاہرائيں محفوظ ہيں اورنہ ہي مساجد اور نہ ہي امام بارگاہيں ، نوبت يہاں تک آ پہنچي ہے کہ قومي شناختي کارڈ ديکھ کر لوگ کو لقمہ اجل بنا ديا جاتا ہے? آئين و قانون شکن شر پسندعناصر کے خلاف عدالت کي طرف سے ازخود نوٹس نہ ليا جانا افسوسناک امر ہے?

انہوں نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بلوچستان سميت ملک کے تمام حصوں ميں سيکورٹي کي صورتحال انتہائي خراب ہے دہشت گرد جہاں اور جب چاہتے ہيں نہتے اور پرامن شہريوں کو دہشت گردي کا نشانہ بنا کے فرار ہو جاتے ہيں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نہ صرف ان کي ان کاروائيوں کو روکنے ميں بري طرح ناکام ہو چکے ہيں بلکہ شرپسند عناصر کے سامنے بے بس دکھائي ديتے ہيں کہا : اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمين ہر فورم پر يہ معاملہ اٹھا چکي ہے کہ کالعدم تنظيموں کو ملنے والي بيروني امداد کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائيں اورجو عناصر تخريب کاري کي پشت پناہي ميں ملوث ہيں ان سے آہني ہاتھوں سے نمٹا جائے ? رياست اپني ذمہ داريوں کا احساس کرتے ہوئے اس ملک دشمن اقدام کيخلاف عملي اقدامات کرے?

ايم ڈبليوايم کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے مزيد کہا : چيف جسٹس آف پاکستان وزارت داخلہ کے ذمہ داروں سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کالعدم تنظيموں کي سرپرستي کرنے والوں کو نہ صرف بے نقاب کريں بلکہ کالعدم تنظيموں کي سرگرميوں کے تدارک کے عمل کي خود نگراني کريں تاکہ آئندہ آنے والي نسلوں کے مستقبل محفوظ بنايا جا سکے?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬