‫‫کیٹیگری‬ :
10 January 2018 - 15:21
News ID: 433583
فونت
آیت اللہ جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے نظام اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی بتایا ۔
آیت‎الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ عبد اللہ جوادی آملی نے اپنے درس کے دوران انقلاب اسلامی کی حفاظت کو واجب عینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھیان رہے یہ نظام آسانی سے حاصل نہیں ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا:‌ اگر معاذ اللہ اس نظام کو تھوڑا سا بھی نقصان پہنچے تو ماضی کی تمام تر لعنتیں ہمارے دامنگیر ہوجائیں گی (کیونکہ) یہ نظام قیامت تک اللہ کی امانت ہے ،  جو بھی مسلمان آئے گا اس کی لعنت ہمارا دامن گیر ہوگی۔

حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: ہمارا نظام صفوی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام حکومت آجائے گا ، یا قاجاری نظام نہیں ہے کہ اگر ختم ہوجائے تو زندیوں کی حکومت آجائے گی، یا زندی نظام نہیں ہے کہ اگر چلا جائے تو قاجاری نظام آجائے اور اس کے بعد پہلوی نظام آجائے، یہ اسلامی نظام حکومت ہے کہ اگر ختم ہوگیا تو پلٹنا آسان نہ ہوگا ۔

مفسر قرآن  نے مزید کہا: اس نظام کی حفاظت ہم سب پر واجب عینی  ہے ،  جو کام اس نظام کی کمزوری ، نفاق ، تفرقہ و انتشار اور اس پر دشمن کی للچائی نظریں پڑنے کا سبب بنے وہ حرام ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬