14 January 2018 - 17:57
News ID: 433639
فونت
سرگئی ریابکوف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ روس، امریکی صدر کے بیان کو منفی قرار دیتا ہے۔
ایران جوہری معاہدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی روسی جوہری مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے اپنے ایک گفت و گو میں ایران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ روس، امریکی صدر کے بیان کو منفی قرار دیتا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ بیانات سے ہمارے وہم و گمان درست ثابت ہوگئے۔ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری پابندیوں کی معطلی کی پھر سے توثیق ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں اور اس اقدام کو بڑھا چڑھاکر ظاہر نہیں کیا جانا چاہئے۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ اس بات پر توجہ کرنی ہوگی کہ جوہری مسئلے پر امریکہ کے دعوے نہیں بلکہ وہ اس حوالے سے دباؤ میں اضافہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی توثیق کی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے اس سے پہلے 9 بار کے لئے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرچکی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬