‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2018 - 16:49
News ID: 433656
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کے ایمان کو کمزور کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر پوری قوت سے کام جاری ہے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے امت مسلمہ کے مختلف مکاتب فکر کو مزید گروہ بندی کا شکار کرنے کے لیے اسلام دشمن طاقتیں بڑی تیزی سے اپنے مذموم ہتھکنڈوں میں مصروف ہیں۔ اس وقت یہود و نصاری کا واحد ہدف اسلام کی حقیقی شناخت کو گمراہ کن انداز میں پیش کر کے امت مسلمہ کو شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا ہے ۔ جو قوم اپنے عقیدے کے اعتبار سے شکوک کا شکار ہو جاتی ہے اس کا ایمان کمزور پڑ جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے ایمان کو کمزور کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر پوری قوت سے کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غیر ملکی ثقافتی یلغار اور ایسے تربیت یافتہ مبلغین جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور کرنے کے لیے مختلف جواز فراہم کر رہے ہیں استعماری طاقتوں کے کاری ہتھیارہیں۔ ایسی نام نہاد مذہبی شخصیات جو عقیدت کی آڑ میں عقیدے کو نشانہ بنا نے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں کی حوصلہ شکنی دور عصر کا اہم تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے۔ تعجیل امام زمانہ علیہ السلام کے لیے زمینہ سازی انفرادی کردار سازی سے مشروط ہے۔ اس کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا کردارا ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے عالمی ذرائع ابلاغ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم امام مہدی علیہ السلام کی فوج سے جنگ کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف آل سعود کے فکری ،نظریاتی اور دیگر اعتبار سے مکمل حمایتی ہیں۔ ہماری ن لیگ سے مخالفت کی بنیادی وجہ امام مہدیؑ کے دشمن آل سعود سےآل شریف کی اسٹریجٹک پارٹنر شپ ہے،پاکستان میں ملت تشیع کو اسی وجہ سے مشکلات کا شکار بنایا جایا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کی سیاست میں غیر معمولی تبدیلیاں منظر عام پر آئیں گی۔ نواز شریف اینڈ کمپنی نے اس ملک کو نہ صرف عدم استحکام کا شکار کیا بلکہ فرقہ واریت کے فروغ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ہم اس ملک میں اتحاد و اخوت کے خواہاں ہیں۔ہماری طرف سے ہر اس طاقت کی کھل کر مخالفت کی جائے گی جوملکی و قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات ملک کی سیاست کا رخ بدل دیں گے۔ملت تشیع کو سیاسی اعتبار سے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬