‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 13:51
News ID: 434710
فونت
سعودی عرب اور امارات کے حمایت یافتہ قطری شیخ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے امیر محمد بن زاید کے اسرار فاش کرتے ہوئے اپنے صوتی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، دھوکہ باز اور فریبکار ہیں۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی الجزیرہ سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب اور امارات کے حمایت یافتہ قطری شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے امیر محمد بن زاید کے اسرار فاش کرتے ہوئے اپنے صوتی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، دھوکہ باز، حیلہ گر اور فریبکار ہیں۔

قطری شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کو عربی ممالک کے بحران میں سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل تھی لیکن اس نے اب اپنے اوپر ریاض اور ابوظہبی کی طرف سے دباؤ ڈالنے کا راز فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور ابو ظہبی کے امیر محمد بن زاید دونوں قطر کی دولت اور ثروت کو لوٹنا چاہتے تھے اس لئے انھوں نے قطر میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ۔

اس نے کہا کہ محمد بن زاید نے اس پر جو دباؤ قائم کیا تھا اس کی بنا پر وہ خوکشی کرنا چاہتے تھے اور اب بھی ان کی طرف سے دباؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے حج کے موسم میں قطر اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کی غرض سے ریاض کا دورہ کیا ۔ اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اصلی مشکل بنے ہوئے ہیں۔

شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان مکار، حیلہ گر اور دھوکہ باز انسان ہے جبکہ محمد بن زاید ان کی اور ان کی بیٹی کی قطر واپسی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬