24 January 2018 - 14:30
News ID: 434754
فونت
لیبیا کے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکے کئے گئے ہیں جس کے نیتجے میں کم ازکم ۳۳ افراد جاں بحق اور ۵۰ دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
 دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں دو کار بم دھماکے ہوئے ، پہلا دھماکہ السمانی نامی علاقے میں «بیعه الرضوان»  مسجد کے قریب اس وقت  کیا گیا جب لوگ نماز مغرب کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

دوسرا دھماکہ  بن غازی میں پاسپورٹ آفس کے باہرکیا گیا جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔ دھماکے میں لیبیا کی وزارت اطلاعات کے اعلی اہلکار «احمد الفیتوری»  بھی ہلاک ہوئے ۔

واضح رہے کہ سن دوہزار گیارہ میں نیٹو کی مداخلت اور معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا انتہائی بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے۔ لیبیا میں مختلف مسلح گروہ اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں نے بھی تیل کی دولت سے مالامال اس ملک میں اپنے پنجے گاڑ دیئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬