‫‫کیٹیگری‬ :
24 January 2018 - 16:37
News ID: 434765
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: میاں بیوی ھرگز چھوٹی موٹی چیزوں اور باتوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑائیں بلکہ دونوں ایک دوسرے کی شخصیت کا تحفظ کریں کیوں کہ یہ عمل ماں باپ کے حق میں بچوں کے برے برتاو کا سبب ہے ۔
آیت الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ پر ہونے والی قران کریم کی نشست میں کہا: دوسروں کا مذاق اڑانا کہ جس کا آج کے معاشرے میں رواج ہوچکا ہے ، عظیم گناہ ہے ۔

انہوں نے سوره بقره ۲۱۲ ویں آیت « زُیِّنَ لِلَّذِینَ کَفَرُوا الْحَیَاةُ الدُّنْیَا وَیَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِینَ آمَنُوا وَالَّذِینَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَاللَّهُ یَرْزُقُ مَنْ یَشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۔ ترجمہ : جو کافر ہیں ان کے لیے دنیا کی زندگی خوش نما بنا دی گئی ہے اور وہ دنیا میں مومنوں کا مذاق اڑاتے ہیں مگر اہل تقویٰ قیامت کے دن ان سے مافوق ہوں گے اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: اس آیت میں بیان ہے کہ اسلامی معاشرہ ایک دوسرے کا دفاع کرے اور ایک دوسرے کا احترام و اکرام کرے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا: مضحکہ وہ چیز ہے جس کی وجہ سے افراد کی شخصیت پر انگلیاں اٹھتی ہیں نیز معاشرہ کا اتحاد ختم ہونے کا باعث ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: میاں بیوی ھرگز چھوٹی موٹی چیزوں اور باتوں کی بنیاد پر ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑائیں بلکہ دونوں ایک دوسرے کی شخصیت کا تحفظ کریں کیوں کہ یہ عمل ماں باپ کے حق میں بچوں کے برے برتاو کا سبب ہے ، قران کریم کا ارشاد ہے کہ مضحکہ کفار کا عمل ہے اسی بنیاد پر ضروری ہے کہ تمام لوگ خصوصا میاں بیوی ایک دوسرے کی عزت و آبرو کا خاص خیال رکھیں اور ایک دوسرے کا دفاع کریں ۔

انہوں ںے کہا: دوسروں کا مذاق اڑانا کہ جس کا آج کے معاشرے میں رواج ہوچکا ہے کہ جو عظیم گناہ ہے کیوں کہ دوسروں کی عزت جانے کا سبب ہے ، غیبت بھی گناہ ہے جو افسوس آج کے معاشرہ میں عام ہوچکی ہے اور حتی بہت ساری دیندار خواتین بھی اس کا شکار ہیں ، امام معصوم علیہ السلام کی روایت ہے کہ غبیت ، زنا سے بھی بدتر ہے کہ جس سے بہت ساری مومنات پرھیز کرتی ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے واضح طور سے کہا: مقدس مآب افراد ھرگز اس گناہ میں مبتلی نہ ہوں اور اس کے گناہ کو ھرگز سبک اور چھوٹا نہ سمجھیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬