25 January 2018 - 12:05
News ID: 434769
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ۔ دنیا جانتی ہے کہ داعش دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل تھی ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے آشکارا طور پر داعش دہشت گردوں کو تربیت دی اور ہتھیار فراہم کئے جبکہ ایران نے عراق اور شام کے عوام کی مشکل وقت میں مدد کی ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈاؤس میں امریکہ اور سعودی عرب جتنا بھی پروپیگنڈہ کرسکتے ہیں کریں لیکن وہ حقائق کو نہیں چھپا سکتے ۔ دنیا جانتی ہے کہ داعش دہشت گردوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل تھی ۔ لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش دہشت گردوں کو شکست ہورہی ہے تو انھوں نے کروٹ بدل لی۔

ظریف نے کہا کہ یہ بات دنیا جانتی ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کی مدد ایران نے کی۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب نے داعش کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬