‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2018 - 14:58
News ID: 434783
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی حسینی:
صوبہ البرز میں ولی فقیہ نمائندہ نے حق الناس اور حقوق والدین کی گفتگو میں کہا: اگر ماں باپ ہمیں کسی بات کا حکم دیں اور ہم اسے انجام نہ دیں تو عاق شدہ افراد کی فہرست میں آجاتے ہیں چاہئے والدین، لفظ عاق کا استعمال نہ کریں ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ البرز میں ولی فقیہ نمائندہ اور شھر کرج کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مهدی حسینی نے مدرسه علمیہ دارالسلام میں منعقد ایک اخلاقی نشست میں حق الناس اور حقوق والدین کے سلسلے میں گفتگو کی اور کہا: حق الناس کی میدان میں سب پہلی بات جو مورد توجہ ہے وہ والدین کے حقوق ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اسلام (ص) نے بیٹے پر باپ کے حق کے سلسلے میں فرمایا کہ ھرگز باپ کو ان کے نام سے نہ بلاجائے ، راستہ چلنے میں ان پر پیشی نہ اپنائی جائے ، جب تک باپ کھڑا ہو اولاد نہ بیٹھے اور ھرگز ایسا کام نہ کرے جس کی وجہ سے اس کے باپ کو کوئی گالیاں دے  ۔

شھر کرج کے امام جمعہ نے بیان کیا: روایتیں اس بات کی بیانگر ہیں بچے اپنے ماں باپ کے لئے بہترین ہمنشین ہوں ، انہیں جس چیز کی بھی ضرورت ہو اسے فراہم کریں ، اگر ان کی جانب سے کوئی تکلیف ہوئی ہو تو ان کی مغفرت کی دعا کریں ، ھرگز انہیں غصہ کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ محبت و شفقت سے پیش آئیں اور ان کی موجودگی میں اونچی آواز میں گفتگو نہ کریں اور لڑائی جھگڑا نہ کریں ۔

انہوں نے بیان کیا: قران کریم کا کہنا ہے کہ ماں باپ سے اُف نہ کرو یعنی عمل کے میدان میں ہم اس طرح پیش آئیں کہ اگر جانتے ہوں کہ ماں باپ کسی کام سے ناراض اور کبیدہ خاطر ہوں گے تو اس عمل کو انجام نہ دیں اور بچوں پر واجب ہے کہ ہمیشہ ماں باپ کا شکریہ ادا کریں اور جہاں تک ماں باپ کی نافرمانی شمار نہ ہو اس کی اطاعت کریں ، ان کے حق میں بہتر رہیں ، ان کا صدقہ دیں اور ان کے لئے دعا کریں ۔

شھر کرج کے امام جمعہ نے کہا: ماں باپ کے حقوق میں ماں کا حق باپ سے بالاتر ہے اور یہ دین کے لطائف میں سے ہے کہ جس نے ماں کے حق کو باپ کے حق پر مقدم رکھا ہے، ہمارے بزرگان دین نے ہمیشہ باپ سے زیادہ ماں کے حقوق کی مراعات کی تاکید ہے اس کی ایک بنیاد یہ ہے کہ ماں ، باپ سے پہلے کبیدہ خاطر ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بچوں کا عاق کرنا یعنی ماں باپ کی نافرمانی کا مطلب ان کے احکامات کو سبک سمجھنا اور ان کے ساتھ نیکی نہ کرنا ہے کہا: اگر ماں باپ ہمیں کسی بات کا حکم دیں اور ہم اسے انجام نہ دیں تو عاق شدہ افراد کی فہرست میں آجاتے ہیں چاہئے والدین، لفظ عاق کا استعمال نہ کریں ، آگاہ رہیں کہ والدین کی جانب سےعاق کیا جانا گناہ کبیرہ ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے عاق شدہ موارد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: والدین کو غصہ دلانا ، ان کا دل توڑنا ، انہیں کبیدہ خاطر کرنا ، ان پر آواز بلند کرنا ، انہیں برا بھلا کہنا ، انہیں غصہ بھری آنکھوں سے دیکھنا ، ماں باپ کے احکامات پر بے توجہی کرنا اور اُف کہنا عاق کے مصدایق میں سے ہے ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عاق شدہ اولاد کو ھرگز خدا کی مغفرت نصیب نہ ہوگی کہا: ماں باپ کے عاق کرنے اور ان کی ناراضگی اولاد کی بدبختی ، خواری ، تنگ دستی ، عمر کی کوتاہی اور اس کی کوششوں کو بے ثمر ہونے کا سبب ہوتی ہے ۔

صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے یاد دہانی کی : والدین کے ذریعہ عاق کئے جانے کا تعلق فقط ان کی حیات سے متعلق نہیں ہے کیوں کہ ممکن ہے اولاد موت کے بعد بھی والدین کے جانب سے عاق کردی جائیں اور اس کے بر خلاف ممکن ہے بہت سارے لوگ ماں باپ کی دعا سے زندگی کے اعلی ترین درجات تک پہونچ جائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬