26 January 2018 - 21:54
News ID: 434790
فونت
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر :
اسحاق آل حبیب نے کہا کہ بدقسمتی سے سلامتی کونسل نے مسئلہ فلسطین کے حل اور یمن میں ۳ سال سے جاری جارحیت کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور در حقیقت وہ ناکام رہی ہے۔
 اسحاق آل حبیب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ آج مشرق وسطی کے خطے میں موجودہ مشکلات کی اصل جڑ ناجائز صہیونی ریاست اور اس کی منفی پالیسی ہے۔

اسحاق آل حبیب نے سلامتی کونسل کی فلسطین اور مشرق وسطی کے حوالے سے منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیوں کی جارحیت پر مبنی پالیسی اور توسیع پسندانہ اقدامات سے خطی صورتحال مزید بدتر ہوئی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے القدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی کے مسائل اور عالمی سطح پر تخریبی حکمت عملی پر کام کرتا ہے جبکہ مسئلہ فلسطین پر امریکہ کو امن و انصاف کے لئے ایک صادق اور امین فریق نہیں تسلیم کیا جاسکتا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل میں سارے اکٹھے ہوتے ہیں صہیونیوں کی غیرقانونی تعمیرات کی مذمت کرتے ہیں مگر صہیونی حکمران بدستور دن رات غیرقانونی آباد کاریوں کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے جس سے فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سلامتی کونسل نے مسئلہ فلسطین کے حل اور یمن میں ۳ سال سے جاری جارحیت کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور در حقیقت وہ ناکام رہی ہے۔

اسحاق آل حبیب نے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست مشرق وسطی میں معاملات کو تبدل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ خطے میں ایران فوبیا کو ہوا دے رہے ہیں اور یہ ان کے لئے ایک پریشانی اور اعصابی مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬