‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2018 - 14:05
News ID: 434793
فونت
امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران مخالف اپنے دعووں کی تکرار کی۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحدث ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کل ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو چاہئیے کہ وہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرے۔

امریکی صدر کی جانب سے ایران مخالف بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے بارہا کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی پاسداری کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کیا جانا چاہئیے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کی بات ایسے میں کی ہے کہ جب وائٹ ہاؤس  دہشتگرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے فوجی شعبے میں بڑے پیمانے پرحکومت کی سرمایہ کاری کی حمایت کی۔

امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس پہنچے ان کے دورے کے خلاف سوئٹزر لینڈ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬