27 January 2018 - 14:24
News ID: 434798
فونت
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں ۴۰ افراد ہلاک اور ۱۴۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
 بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔

افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬