31 January 2018 - 23:56
News ID: 434853
فونت
ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق سماعت سے محروم فن کاروں کا گروپ دستان گویا اسلام آباد کے کام سیٹ کے (لوک ورثه) ہال میں فن کا مظاہرہ کریں گے، ثقافتی نمایش، انگریزی اور اردو میں مقالوں کی اشاعت، سوشل میڈیا پر تعارفی لڑیچر، تصاویر اور تعلیمی اداروں ثقافتی اور علمی نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
عشرہِ فجرِ انقلاب

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے ایام کے حوالے سے اسلام آباد میں قایم ایرانی مرکز کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔

ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق سماعت سے محروم فن کاروں کا گروپ دستان گویا اسلام آباد کے کام سیٹ کے (لوک ورثه) ہال میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔ مذکورہ فن کار گروپ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی میں بھی شو کریں گے۔ اس موقع پر لوک ورثه ہال میں ہفتہ فلم منایا جائے گا، جہاں لوگ ایرانی فلموں سے آشنا ہوں گے۔

عشرہ فجر کے موقع پر ثقافتی نمایش، انقلاب کے حوالے سے انگریزی اور اردو میں مقالوں کی اشاعت، سوشل میڈیا پر انقلاب کے حوالے سے تعارفی لڑیچر اور تصاویر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں اس موقع پر ثقافتی اور علمی نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، تاکہ انقلاب اسلامی کو بہترانداز میں متعارف کرایا جاسکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬