01 February 2018 - 18:20
News ID: 434861
فونت
علامہ سید حامد سعید کاظمی :
جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے عقیدہ کی محافظت کا علم ایک بار پھر علماء وعوام اہلسنت نے تھام لیا ہے ۔
علامہ سید حامد سعید کاظمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کبیروالا شہر میں آستانہ عالیہ پیر سید تنویر احمد شاہ کاظمی فاضل شاہ کے زیراہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہل سنت میں سب سے بڑی رکاوٹ ایک دوسرے پر تنقید ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ آج لاہور میں ہونے والے اجلاس مین علماء ومشائخ عظام عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا وزیرقانون رہنا ہماری ملی غیرت کیلئے کھلا چیلنج ہے، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے عقیدہ کی محافظت کا علم ایک بار پھر علماء وعوام اہلسنت نے تھام لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے آئین میں ردوبدل کرنے کی ناپاک جسارت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پیر حمید الدین سیالوی یا کسی اور فرد واحد کی نہیں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، جس کو نبھانے کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬