04 February 2018 - 15:30
News ID: 434897
فونت
ھان جوزے ویشنیا نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر معیشت کو فروغ دینے اور اسے آگے بڑھانے میں کامیاب تھے۔
قائد انقلاب اسلامی سے ایرانی صدر جمہور نے اپنے کابینہ کے ساتھ ملاقات کی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس(ICAPP) کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندیوں کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر اور صدر روحانی معیشت کو فروغ دینے اور اسے آگے بڑھانے میں کامیاب تھے۔

ان خیالات کا اظہار ھان جوزے ویشنیا نے ہفتہ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی کانفرس کی 26ویں دائمی کمیٹی اور شاہراہ ریشم پر منعقدہ خصوصی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ایرانی قوم مختلف پابندیوں کا سامنا پڑنا ہے رہبر معظم اور صدر روحانی ملکی معیشت کو فروغ دے سکیں۔

ویشنیا نے کہا کہ منعقدہ نشست اس بات کا ثبوت ہے کہ ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تعداد 360 جماعتیں سے زائد بن گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ نشست میں بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح)، سپریم لیڈر اور قوم کو اپنے باہمی اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ایشیائی سیاسی جماعتوں کی دو روزہ کانفرنس کا جمعہ سے ہفتہ تک تہران میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور سمیت اعلی قومی اور غیرملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کیں۔

ایران کی اسلامی اتحاد پارٹی نے پہلی بار ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (ICAPP) کی میزبانی کی جس میں سو سے زائد اعلی سیاسی رہنما، مختلف جماعتوں کے سیکریٹری جنرل، 25 ایشیائی ممالک کی 40 جماعتوں کے اعلی حکام اور علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیدار شریک تھے۔

یہ کانفرنس کا تین حصوں کی شکل میں انعقاد کیا گیا جس میں مندوبین نے کشیدگی کے خاتمے، انسداد انتہاپسندی، شہروں میں پائیدار ترقی اور سیاسی، ثقافتی اور شاہراہ ریشم میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال کئے۔

مندوبین میں چین، پاکستان، ترکی، عراق، جنوبی کوریا، جاپان، بھارت، لبنان اور دیگر ممالک کے اعلی سیاسی رہنما اور اراکین پارلیمنٹ شامل تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬