‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2018 - 09:47
News ID: 434906
فونت
قمر عباس غدیری:
انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ جب امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی برپا کیا، تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا، یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں۔
قمر عباس غدیری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ جب امام خمینیؒ نے ایران میں انقلاب اسلامی برپا کیا، تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا، یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں، اسلام شرق و غرب میں یعنی پوری دنیا میں اپنا جھنڈا لہرانے کا تصور رکھتا ہے۔

غدیری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام عدل الٰہی پورے دنیا کے مظلوموں اور ستم رسیدہ لوگوں کو حق دلانے کا وعدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے، اگرچہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں، امامؒ نے اس شخص کو اپنا نائب چنا، جو زندہ و شب بیدار ہے، امامؒ کی طرح دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کیلئے اور خصوصاً مظلوم مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے اور ظالم، ستمگر ان سے اتنی ہی نفرت رکھتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬