‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2018 - 15:14
News ID: 434912
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین قم ایران کے مرجع وقت حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ولایت کو لوگوں کی ھدایت اور گمراہی کا معیار بتایا اور کہا: ملک کے ذمہ داران اس بات کا دھیان رکھیں کہ کہیں وہ ولایت فقیہ سے الگ نہ ہوجائیں ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی علی بن ابی طالب(ع) یونٹ اور عوامی فورس کے کچھ افراد سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم شیعہ پیروان ولایت ہیں کہا: ولایت فقیہ ، ۱۲ امامی شیعہ کا حصہ ہے ، یہ ہمارے لئے فخر کا سبب ہے کہ ہم ولایت کی حدوں کے مدافع ہیں اور خود کو پرچم ولایت فقیہ کے زیر سایہ جانیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: خدا کا وعدہ حق ہے اور بدون شک پیروزی حق پرستوں کا مقدر ہے اسی بنیاد پر دنیا میں ظلم و جور پھیل جانے کے بعد ایک فرد کا ظھور ہوگا جو مظلوموں کی مدد کو بڑھے گا ، اگر چہ دنیا میں ہماری تعداد بہت کم ہے مگر قران کریم کا کہنا ہے کہ « کتنے مختصر سے گروہ بڑَے بڑے گروہوں پر پیروز ہوگئے » ۔

حوزه علمیه قم درس خارج کے برجسته استاد نے تاکید کی : مومن ھرگز دشمن کی کثرت اور اپن مددگاروں کی قلت سے خوف زدہ نہیں ہوتا کیوں کہ مومن کے پاس ولایت کی نعمت موجود ہوتی ہے ، ہمیں اس نعمت ولایت کہ جس کی سروری کا سہرا حضرت ولی عصر (عج) سر پر ہے، کی قدر کرنی چاہئے ، عصر حاضر اور اس غیبت کبری کے دور میں چون کہ آپ(عج) تک کسی کی دسترس نہیں ہے حضرت(عج) کے بیان کے مطابق لوگوں کو صالح علماء اور مراجع کرام کی طرف مراجعہ کرنا چاہئے کہ یہی ولایت فقیہ کی حجیت اور مشروعیت کی کھلی دلیل ہے ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران و ولایت کا دامن تھامے رہنے سے انسان گمراہی سے محفوظ رہتا ہے کہا: کچھ لوگوں نے قران کو لے لیا مگر ولایت و امامت کا دامن چھوڑ دیا جبکہ دین کی نگاہ میں ولایت سے اہم کوئی بھی چیز نہیں ہے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے واضح طور سے کہا: ولایت فقیہ ہمیں اهل بیت(ع) کی برکتوں کا فائدہ پہونچا سکتی ہے اور الھی معارف کے نزدیک کرسکتی ہے ، انہیں بنیادوں پر امام خمینی رہ نے ہمیشہ یاد دہانی کی ہے کہ جب بھی کہیں پیروزی نصیب ہو تو اسے خدا کی جانب منصوب کرو لہذا خرمشر کے فتح ہونے کے بعد خود انہوں نے فرمایا کہ «خرمشهر کو خدا نے آزاد کیا »

انہوں ںے اپنے بیان کے آخر حصہ میں یاد دہانی کی: خدا کی راہ میں ثابت قدم رہنا ہر اسلامی نظام کی رگ حیات ہے ، انہیں بنیادوں پر ہمیں متحد رہنا چاہئے اور ایک دوسرے کی مخالفت سے پرھیز کرنا چاہئے ، جیسا کہ روایتوں میں موجود ہے کہ خداوند متعال نے حضرت موسی کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا : « میں دشمنوں کو تم پر مسلط نہ ہونے دوں گا بشرطیکہ تم لوگ آپس میں اختلاف نہ کرو ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ملک کے ذمہ دار طبقے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: اگر ذمہ داران ولایت فقیہ سے الگ ہوجائیں تو ہمیں ھرگز ان سے ملک کی ترقی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے ، لہذا ہماری تاکید یہ ہے کہ ملک کے ذمہ دار افراد اتحاد و ھمدلی کی حفاظت کرتے ہوئے خود ولایت فقیہ کے زیر سایہ جانیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬