07 February 2018 - 12:59
News ID: 434931
فونت
غلام علی خوشرو :
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں سکیورٹی کونسل کوآلہ کار کے طور پر استعمال کرکےاس کی ساکھ کونقصان پہنچاتی ہیں۔
غلام علی خوشرو

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے کہا ہے کہ بڑی طاقتیں سکیورٹی کونسل کوآلہ کار کے طور پر استعمال کرکے اس کی ساکھ  کونقصان پہنچاتی ہیں۔

ایرانی نمائندے نے کہا کہ عالمی سطح پر قیام امن کے سلسلے میں سکیورٹی کونسل کے طریقہ کار کے انتخاب کی اہمیت دو چنداں ہوجاتی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں سکیورٹی کونسل کی کارکردگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کونسل کو اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اپنے طریقہ کار کو انتخاب کرنا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ بعض ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل کو اپنے اہداف کے سلسلے میں استعمال کرنے سے اس کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

غلام علی خوشرو نے سن 2006 میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق نمائندے جان بولٹن کے سکیورٹی کونسل کو استعمال کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت بھی اسی روش پر گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ سکیورٹی کونسل کو غلط استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جس سے سکیورٹی کونسل کی حیثیت کو نقصان پہنچتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬