‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2018 - 14:33
News ID: 434939
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے ملک کے ذمہ داروں کی تنخواہیں زیادہ ہونے پر عکس العمل پیش کیا اور کہا: ملک کے ذمہ داروں کی سطح زندگی، عوامی زندگی کے ہم سطح ہونا چاہئے ۔
آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، زندگی میں قناعت کی اہمیت اور اس کے اثرات کے سلسلے میں حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : حضرت کا ارشاد ہے کہ قناعت پسند انسان، بے نیاز ہوتا ہے لہذا اگر بے نیاز بننا چاہتے ہیں تو قناعت اختیار کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: اس روایت کے مطابق انسان ہمیشہ اپنے سے نیچے کے افراد کی سطح زندگی کو دیکھے اپنے ما فوق پر نگاہ نہ کرے کیوں کہ جب انسان اپنے سے نیچے کے افراد کی سطح زندگی کو دیکھے گا تو اسے یہ محسوس ہوگا کہ اسے کون سے نعمت ملی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے برجستہ استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان تمام میدانوں میں قانع رہے کہا: انسان زندگی کے تمام میدانوں میں قناعت سے کام لے کہ اگر ایسا ہوا تو انسان خود بھی خوش ہوگا اور اس کا خدا بھی خوش ہوگا ۔

انہوں نے ملک کے ذمہ داروں کے لئے قناعت ضروری جانا اور کہا: سننے میں آتا ہے کہ ملک کے ذمہ دار افراد بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں کہ جو صحیح نہیں ہے چوں کہ ملک کے آئین کے مطابق ملک کے ذمہ داروں کی سطح زندگی، عوامی زندگی کے ہم سطح ہونا چاہئے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قناعت سے بہت سارے اقتصادی مسائل و مشکلات حل ہوجائیں گے کہا: ہمیشہ توانائی کے بقدر مطالبہ ہونا چاہئے کیوں کہ جب بھی مطالبہ زیادہ ہوگا ملک مشکلات سے روبرو ہوگا ۔

انہوں ںے بیان کیا: استقامتی اقتصاد کا مطلب یہ ہے کہ افراد ، خانوادے اور معاشرے کی سطح زندگی قناعت کی بنیادوں پر استوار ہو ۔/۹۸۸/ ن۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬