‫‫کیٹیگری‬ :
07 February 2018 - 15:22
News ID: 434940
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
بیروت لبنان کے امام جمعہ نے تاکید کی کہ مذھبی اور قبائلی اختلافات کو اجاگر کیا جانا نہایت خطرناک عمل اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اپنے سفر عراق کے دوران کوت یونیورسٹی میں « اسلام اور موجودہ مشکلات » نامی کانفرنس سے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا: تجربات بیانگر ہیں کہ بڑی طاقتوں پر اعتماد ھرگز صحیح نہیں ہیں کیوں کہ وہ ممالک اور ان کی ثروت و دولت پر قبضہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں ، یہ ممالک خود کو عوامی اور انسانی حقوق کا مدافع کہتے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ فقط و فقط اپنے مصالح و منافع کی تامین کے درپہ ہوتے ہیں نیز اپنی سیاستوں کو جامہ عمل پہنانا چاہتے ہیں ۔

سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے ریاست کردستان کو عراق سے الگ ہونے اور اسے مستقل ملک بنائے جانے کی حمایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بعض ممالک کسی کے مستقل ہونے کی حمایت کرتے ہیں تو کسی کے استقلال کے مخالف ہیں ، یہ ممالک عراق کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کئے جانے کو موجودہ مشکلات کے حل کا رمز و راز سمجھتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ اس طرح ملک میں اختلافات و جنگ کی ترویج کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہمیں اپنی مشکلات خود حل کرنا چاہئے اور سامراجی ممالک سے دوری اختیار کرنی چاہئے کہا: مذھبی اور قبائلی اختلافات کو اجاگر کیا جانا نہایت خطرناک اور اسلام کے خلاف مغربی سازش ہے کیوں کہ یہ اختلافات سیاسی ہیں مگر یہ طاقتیں اسے مذھبی رنگ دے رہی ہیں ، موجودہ حالات میں مسلمان ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں اور ہرکوئی خود کو مظلوم اور اپنے مقابل کا قربانی بتاتا ہے  ۔

حجت الاسلام فضل الله نے مغربی ممالک کو اس فتنے کی بنیاد جانا اور کہا: مغربی ممالک اور غاصب صھیونیت ، اسلام کو وحشی گری کا نام دے کر اسلام کا ساکھ بگاڑ رہے ہیں اور دین اسلام کو کمزور کرکے مسلمانوں پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں ۔

بیروت لبنان کے امام جمعہ نے حکومتوں کی تقویت اور ملک کی تعمیر، اتحاد میں پوشیدہ جانا اور کہا: مذھبی شدت پسندی اور قبائلی تکفیریت کا مذھبی شدت پسندی اور قبائلی تکفیریت سے جواب نہیں دیا جاسکتا جیسا کہ دھشت گردی کا دھشت گردی سے جواب نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ یہ عمل خود شدت پسندی کو تقویت عطا کرے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬