‫‫کیٹیگری‬ :
08 February 2018 - 08:22
News ID: 434944
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایک معاشرے میں علماء کا کردار بہت ہی اہم ہے اور وہ لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہیں بیان کیا : طالب علموں کو اپنی عمر کے ہر لمحہ سے استفادہ کرنا چاہیئے اس قیمتی عمر کو ضایع نہیں ہونے دیں بلکہ علمی مطالعہ و مباحثہ پر خاص کر توجہ کرنی چاہیئے ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی‌ گرگانی نے مدرسہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے طلاب سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ انسان کو اپنی عمر کی قدر جاننی چاہیئے کہا : طلاب کو اپنی زندگی کے بیشتر اوقات علمی مطالعہ و مباحثہ اور تحقیق میں گزارنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کی زندگی تین مرحلے پر استوار ہے طفولیت ، جوانی اور چالیس سال کے بعد میں انسان کی تعریف ہوتی ہے کہ خداوند عالم کے نزدیک ان میں سے ہر ایک مراحل کی الگ الگ ذمہ داری و تکلیفیں ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے علماء کی سخت و اہم ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایک معاشرے میں علماء کا بہت بڑا کردار ہے جن کے دوش پر لوگوں کی رہبری و رہنمائی ہے اور ان کی بہت حساس ذمہ داری ہے یہاں تک کہ ایک عالم دین کا رفتار و گفتار و عمل لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہے ؛ اس وجہ سے عالم دین کو اپنے رفتار و گفتار پر کنٹرول رکھنا چاہیئے کیوں کہ ان کا عمل لوگوں کو اس امر کو انجام دینے کی دعوت دیتا ہے ۔

حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ طالب علم کو علمی مطالعہ و مباحثہ کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے بیان کیا : طلاب کو چاہیئے کہ اپنے وقت سے زیادہ زیادہ استفادہ کریں اور اپنی قیمتی عمر کو بے ہودہ امور میں تلف نہ ہونے دیں اور ہر لمحہ سے اچھی طرح فائدہ اٹھانا چاہیئے ۔

انہوں نے طالب علموں کو معاشرے کے لئے نمونہ جانا ہے اور بیان کیا : جو طالب علم لوگوں کے لئے نمونہ و رہنما ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کو اپنی زندگی بیہودہ مباحث میں خرچ نہیں کرنا چاہیئے کیوں کہ اہل علم و کمال کو چاہیئے کہ اپنے عمر کے زیادہ تر حصے کو دین و اسلام کے موضوعات پر مطالعہ و مباحثہ کرنے میں مشغول رکھیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے ایک طالب علم کی زندگی کے وقت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : اس کے باوجود کے انسان کے لئے بخل ایک بری صفت ہے لیکن یہ بخل انسان کے عمر کے سلسلہ میں بہت ہی مفید و پسندیدہ ہے اور ایک طالب علم کو اپنی عمر روایات ، اخلاق ، قرآن اور دینی مطالب کے تحت گزارنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬