09 February 2018 - 14:55
News ID: 434964
فونت
حجت الاسلام عباس انصاری :
جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ نے بھارت کے جمہوری دعوے کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا ۔
حجت الاسلام و المسلمین عباس انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ حجت الاسلام عباس انصاری نے ایک بیان میں‌ شھداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہا : شھداء نے کشمیری قوم کو یہ پیغام دیا کہ ظلم و بربریت کے سامنے کھبی بھی سرخم نہیں کرنا چاہئے بلکہ اپنے جائز مطالبہ حق آزادی کے حصولیابی تک بہادری جوانمردی ہمت اور استقلال کے ساتھ ظالم قوموں کے خلاف سینہ سپر ہونا چاہئے۔

مولانا عباس انصاری نے بھارت کے جمہوری دعوے کو شدید تنقید کی نشانہ بنایا اور کہا: شہیدوں کے جنازوں کو جیل میں قید رکھنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور انتہائی مذموم حرکت ہے ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے شھیدوں کی باقیات واپس لوٹانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی تاکید کی ۔

درایں اثناء تنظیم کے صدر  حجت الاسلام مسرور عباس انصاری نے بھی شہیدون کو زبردست انداز میں خراج پیش کیا ہے اور مجاہدین کی جسدوں کو واپس کشمیری قوم کو لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬