09 February 2018 - 21:43
News ID: 434969
فونت
ضیمر کابلوف :
افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو عراق اور شام سے شکست خوردہ داعشی عناصر کو افغانستان منتقل کر رہے ہیں۔
داعش و ٹرامپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ضمیر کابلوف نے بیان کیا ہے کہ ایسے واضح ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ داعش کی افغانستان منتقلی میں امریکہ اور نیٹو کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو زیادہ تر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے حالانکہ افغانستان کی فضائی حدود مکمل طور پر امریکہ اور نیٹو کی نگرانی میں ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس سے پہلے ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے بھی اپنے افغان ہم منصب طارق شاہ بہرامی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ داعشی دہشت گردوں کو عراق و شام سے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

افغان حکام اور عوام بھی بارہا کہہ چکے ہیں کہ امریکہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس گروہ کی بھرپور حمایت اور پشتپناہی کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬