10 February 2018 - 13:48
News ID: 434975
فونت
شام کی فوج نے آج علی الصبح اسرائیل کے جنگی طیارے ایف ۱۶ کو تباہ کر دیا ہے۔
جنگی جہاز

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ذرائع ابلاغ نے آج کہا کہ جولان میں آج علی الصبح اسرائیل کے جنگی طیارے ایف 16کو مار گرایا گیااس حملے میں اسرائیلی پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع  نے دعوی کیا ہے کہ شام کے شمال میں جولان کے پہاڑی سلسلے میں شام کی جانب سے داغے گئے 5 میزائل کے جواب میں شام پر فضائی حملہ کیا گیا۔ جبکہ روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں کی جانب سے شامی سرزمین پر ہونے والے حملے کے بعد شام کے اینٹی ایر کرافٹ کے ذریعے اسرائیلی طیارے کو مار گرایا گیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ ایف 16 اسرائیل میں گر کر تباہ ہوا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬