‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2018 - 16:53
News ID: 434979
فونت
حجت الاسلام محمد عباس انصاری:
انقلاب اسلامی ایران کی ۴۰ویں جشن سالگرہ کے موقع پر اتحاد المسلمین مقبوضہ جموں و کشمیر نے امت اسلامیہ بالخصوص ملت ایران کو مبارک باد پیش کی ہے۔
حجت الاسلام محمد عباس انصاری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویں جشن سالگرہ کے موقع پر اتحاد المسلمین جموں و کشمیر نے امت اسلامیہ بالخصوص ملت ایران کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تنظیم کے صدر دفتر سرینگر میں یوم اللہ کے حوالے سے ایک محفل مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں تنظیم سے وابستہ اراکین نے شرکت کی زعمائے تنظیم نے انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی(رح) کی بابصیرت قیادت پر مفصل روشنی ڈالی اور انقلاب اسلامی کی سربلندی اور کامیابیوں پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔

  اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلٰی و سینئیر حریت رہنما حجت الاسلام محمد عباس انصاری اور صدر حجت الاسلام مسرورعباس انصاری نے اپنے الگ الگ بیانات میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا ہے۔

مولانا عباس انصاری نے امام خمینی(رح) کو تاریخ بشریت کا ایک عظیم قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بابصیرت قیادت کا ہی نتیجہ ہے کہ ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کی بلند عمارت زمین بوس ہوگئی اور سرزمین ایران پر اسلامی حکومت قائم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملت نے اپنے قائدین و رہبران، بانی انقلاب، طاغوت شکن امام خمینی اور رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی صالحانہ قیادت میں زمین سے لےکر خلا تک کو مسخر کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اسلام ہر زمانے کے مسائل کا حل ہے، چاہے وہ پہلی صدی ہجری ہو یا اکیسیویں صدی۔

انہوں نے کہا کہ امام راحل امام خمینی نے مظلومین و مستضعفین جہاں میں جینے کی امید کو جگایا اور ایک نقش کو چھوڑا جس کے بدولت آج دنیا بھر میں ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف نفرت انگیز لہر اٹھ گئی ہے انہوں نے امام خمینی (رح) اور ان کے رفقاء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل کی بابصیرت قیادت دنیا بھر کے قائدین کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔

مولانا انصاری نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران رہبر عظیم الشان حضرت امام خامنہ ای دام ظلہ کی قیادت میں تیزی کے ساتھ منزلیں طے کر رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے تئیں دشمنان کی تمام ناپاک عزائم اور مذموم سازشیں ایک ایک کرکے ناکام ہورہے ہیں۔

درایں اثناء مولانا مسرور عباس انصاری نے بھی نئی دہلی سے اپنے ایک پیغام میں یوم اللہ کے موقعے پر تمام امت اسلامیہ، ایرانی قوم  بالخصوص مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کی ہے اور بت شکن بانی انقلاب امام خمینی (رح) کو تاریخ کا عظیم الشان قائد قرار دیتے ہوئے انہیں مشعل راہ قرار دیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬