12 February 2018 - 13:31
News ID: 434998
فونت
برطانیہ کے سرگرم سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے طرفداروں نے لندن میں اجتماع کر کے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی جارحانہ و مجرمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
آل خلیفہ حکومت  کے خلاف احتجاج/لندن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں عوامی انقلاب و استقامت کی ساتویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر لندن میں کئے جانے والے اس اجتماع میں شریک لوگوں نے بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اور بحرین میں شہید ہونے والے بحرینی مسلمانوں کی تصاویر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی اور وہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے جرائم سے نفرت اور بحرین سے غاصب سعودی عرب کے ناجائز قبضے کے خاتمے کے مطالبات میں نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے۔ اس ملک کے عوام اپنے ملک میں امن و انصاف اور جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬