‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2018 - 14:27
News ID: 435006
فونت
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام؛
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ۳ روزہ مرکزی تعلیمی،تربیتی و تنظیمی مھدویت محافظ اسلام ورکنگ کاؤنسل اجلاس، مدرسہ جامعہ علی مرتظیٰ سکرنڈ شہر میں منعقد کیا ۔
۳ روزہ   مھدویت محافظ اسلام ورکنگ کونسل اجلاس کا انعقاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 3 روزہ مرکزی تعلیمی،تربیتی و تنظیمی مھدویت محافظ اسلام ورکنگ کاؤنسل اجلاس 11-10-9 فروری 2018 بروز جمعہ، ھفتہ، اتوار بمقام مدرسہ جامعہ علی مرتظیٰ سکرنڈ شہر میں منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں دعاء کمیل،دعاء نُدبہ اور دعاء عہد کی روحانی محفلیں کی گئیں،خود سازی استحکام تنظیمی کے موضوع پر گروپ بحث، نظام مھدویت کے موضوع پر ڈیبت مقابلہ کیا گیا۔

محسنِ ملت استاد العلما علامہ آقائے علامہ حیدر علی جوادی صاحب،حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا مولابخش ھالائی،حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا دلدار علی حسینی،دانشوار معظم محترم فضل حسین اصغری، دانشوار معظم انجینئر عطاء اللہ اطہر لانگاھ، ڈاکٹر شھنواز حسینی،سید اعجاز علی کاظمی نے نظام مھدویت اور تنطیم کے عنوان پر موضوعاتی خظاب کیا ۔

تنظیمی سالیانہ پروگرام پر بحث اور منظوری لی گئنامزد مرکزی کابینہ کی منظوری لی گئی،۔

مرکزی صدر حبدار علی حیدر نے پروگرام کے اختتامی کلامات میں اصغری مجاھدوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ملت کی خدمت،اسلام کی سربلندی، نظام مھدویت کے لئے ہم سب کے لئے میدان خالی ہے میدان منتظر ہے کہ آئیں اصغری مجاھد اپنے وقت کے امام کے ظہور کے لئے سر زمین پاکستان کو سازگار بنائیں./۹۸۸/ ن۹۲۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬