‫‫کیٹیگری‬ :
14 February 2018 - 09:24
News ID: 435029
فونت
پاکستان کے ۵۰ علماء و مفتیوں کا فتویٰ:
شرعی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے۔
ویلنٹائن ڈے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی سمیت جماعت اہلسنت کے پچاس علماء اور مفتیوں نے اپنے اجتماعی شرعی اعلامیہ میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے غیر اسلامی، مغربی اور اخلاق سوز تہوار ہے اس لئے حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی تہوار پر پابندی لگائے۔

اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کرے۔

معاشرے کو بے راہ روی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ شرعی اعلامیہ میں دکانداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشیاء کو اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں۔

پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کیلئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ نوجوان نسل کو گمراہی، بے مقصدیت اور بے راہروی سے بچانا ہوگا۔

اعلامیہ جاری کرنے والے علماء میں علامہ سید شاہ عبدالحق قادری، مفتی محمد اقبال چشتی، مولانا محمد اکرم سعیدی، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی، مفتی فضل جمیل رضوی، علامہ سید شمس الدین بخاری، علامہ بشیر القادری، علامہ خضر حسین شاہ چشتی، علامہ عبدالحفیظ معارفی، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، مفتی لیاقت علی، علامہ صاحبزادہ عثمان غنی، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی ، علامہ محمد حنیف چشتی، علامہ عبدالقوی بغدادی، علامہ شیر محمد نقشبندی، علامہ منظور عالم سیالوی، علامہ فیض بخش رضوی، علامہ عبداللہ سیالوی، علامہ حافظ یعقوب فریدی، علامہ حافظ سخی احمد خان، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ عبید اللہ ستّی، علامہ رضوان یوسف، علامہ رضوان انجم اور دیگر شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬