‫‫کیٹیگری‬ :
14 February 2018 - 13:34
News ID: 435031
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے ایام فاطمیہ کو محترم بتاتے ہوئے کہا: طلاب اس مدت میں مجالس میں شرکت اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنی درسی مشغولیت کو بھی جاری رکھیں ۔
آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج مسجد اعظم قم میں اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، سوره نور کی آیات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس آیت میں ارشاد ہے کہ ہم نے اجازت دی ہے کہ بعض گھر بلند مرتبہ ہوں اور لوگ اس گھر کا احترام کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: اهل سنت کا کہنا ہے کہ ان گھروں سے مراد مساجد ہیں جبکہ روایتوں میں ان سے مراد انبیاء علیھم السلام کے گھر ہیں ، جب سورہ نور کی ۳۶ ویں آیت نازل ہوئی تو حضرت(ص) اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے اور حضرت(ص) نے اصحاب کے لئے اس آیت کی تلاوت کی ، اصحاب نے دریافت کیا کہ اس سے کونسے گھر مراد ہیں تو حضرت(ص) نے فرمایا کہ اس سے بیوت انبیاد علیھم السلام مراد ہے ۔

حضرت آ‌یت الله سبحانی نے بیان کیا: ابوبکر نے حضرت(ص) سے دریافت کیا کہ آیا علی(ع) و فاطمه(س) کا گھر بھی انہیں گھروں میں سے ہے تو رسول اسلام(ص) نے فرمایا کہ ہاں انہیں بلند مرتبہ اور مقدس گھروں میں علی(ع) و فاطمہ(س) کے گھر بھی ہے ۔

انہوں نے آخر میں ایام فاطمیہ کو محترم بتاتے ہوئے کہا: طلاب اس مدت میں مجالس میں شرکت اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ اپنی درسی مشغولیت کو بھی جاری رکھیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬