‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2018 - 19:46
News ID: 435046
فونت
آیت اللہ سید مجتبی حسینی:
عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے کہا ہے کہ ایران ساری دنیا کے حریت پسندوں کے لیے نمونہ عمل بن چکا ہے۔
آیت الله سید مجتبی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوب مشرقی ایران کے شہر زاہدان میں مذاہب اسلامی کے بارے میں نویں تحقیقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید مجتبی حسینی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج شام، لبنان، عراق اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ڈھارس ہے اور انہیں خود اعتمادی کا درس دے رہا ہے-

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ شیعہ اور سنی  اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لیکر آج تک ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں اور انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سربلندی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔

آیت اللہ سید مجتبی حسینی نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب دراصل امت مسلمہ اور ادیان الہی کے درمیان اتحاد کا علمبر دار ہے یہی وجہ ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمان، امت کے درمیان پھوٹ ڈالنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خطے کے بعض رجعت پسند ممالک علاقے کے دیگر ملکوں پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسلامی انقلاب کی برکت سے آج کا ایران دنیا کے مظلوم ملکوں کا حامی اور مددگار بنا ہوا ہے۔

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے عوام نے کبھی بھی عالمی سامراجی طاقتوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کیا بلکہ وہ پوری قوت کے ساتھ ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬