16 February 2018 - 19:59
News ID: 435049
فونت
نائیجیریا کے عوام نے ایک بار پھر دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے کرکے اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
آیت اللہ زکزی کی حمایت میں مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کے مطابق بڑی تعداد میں مظاہرین ابوجا سٹی کی سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے وزارت انصاف کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی غیر قانونی حراست کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ نائیجیریا کی سپریم کورٹ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم پہلے ہی صادر کرچکی ہے تاہم حکومت اور فوج انہیں رہا کرنے سے گریزاں ہے۔

واضح رہے کہ نائجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دوہزار پندرہ کو زاریا شہر کی امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں عزاداروں کو شہید اور آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت سیکڑوں دیگر کو زخمی کردیا تھا۔نائجیریا فوج آیت اللہ ابراھیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے لے گئی تھی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬