‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2018 - 20:26
News ID: 435051
فونت
معصوم نقوی:
جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام صاف شفاف امیدواروں اور جماعتوں کو ووٹ دیں گے جو ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتی ہیں، اسلام کو جمہوری انداز سے ہی نافذ کیا جاسکتا ہے۔
 پیر معصوم نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی طرف سے عدلیہ کو دھمکیاں قابل مذمت اور ریاست سے غداری کے مترادف بتایا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو آئین کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کی تاکید کی۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو عدالت اور ریاستی اداروں نے نقاب کر دیا ہے، نواز شریف اب سیاسی جلسوں میں عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں تاکہ آئندہ اقتدار میں آسکیں مگر لوگ اب بیوقوف نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام صاف شفاف امیدواروں اور جماعتوں کو ووٹ دیں گے، جو ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتی ہیں، اسلام کو جمہوری انداز سے ہی نافذ کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے، جس میں انتہاپسندی، دہشتگردی اور تکفیریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیا اور اسلام آخری دین ہے۔ ختم نبوت کے منکرین کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ آزاد کشمیر اسمبلی کا قادیانیوں کو کافر قرار دینا قابل تحسین اقدام ہے ۔ جس کے لئے تمام پارلیمانی جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ جنہوںنے 1974ءکی قومی اسمبلی کی پیر وی میں قانون سازی کرکے اپنے ایمان کی تکمیل کی کوشش کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬