21 February 2018 - 12:05
News ID: 435105
فونت
غلام علی خوشرو :
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں لگانے کو آخری آپشن کے طور پررکھنا چاہئے جب کوئی اور راستہ نہ ہو اور وہم و گمان یا غلط اطلاعات کی بنیاد پر پابندیاں عائد نہیں ہونی چاہئیں۔
غلام علی خوشرو

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی منشور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف اور ںظریے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض مستقل رکن ممالک نے جبر و طاقت کا غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے بعض مستقل ممبران اپنے اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں پر پابندیاں لگواتے ہیں جو غیرقانونی ہیں۔

غلام علی خوشرو نے ایران جوہری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صبر وتحمل اور عقل مندی سے کامیاب سفارتکاری کی مثال ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا کہ امریکہ دوسروں پر پابندیاں لگانے کے نشے میں دھت ہے اور امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے پابندیوں کو استعمال کرتا ہے.

غلام علی خوشرو نے ممالک پر یکطرفہ پابندیوں کو غیراخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انسانی حقوق اور ممالک کی ترقی کرنے کے حق کی پامالی ہوتی ہے

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬