‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2018 - 13:20
News ID: 435118
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: صدیقہ کبریٰ حضرت فاطمہ زہراء(س) نے دو وسیلوں کے ذریعہ یعنی اپنے خطبات اور اشکوں سے منافقوں کے چہرے سے منافقت کا نقاب الٹ دیا۔
سید ابراہیم رئیسی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں  فاطمی عزاداروں کے عظیم اجتماع سے خطاب فرماتے ہوئے کہا: کچھ لوگ امامت کو خلافت میں چھپانا چاہتے تھے اور پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی تمام کوششوں کو منافقت کا نقاب لگا کرختم کر دینا چاہتے تھے۔ لیکن سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (س) نے دو وسیلوں کے ذریعہ یعنی خطبات اور اشکوں سے منافقوں کے چہرے سے منافقت کا نقاب الٹ دیا۔

حکومتی مصلحتوں کو تشخیص دینے والی کونسل کے اعلیٰ رکن نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا: قرآن کریم سوال کرتا ہے کہ اگر ایک دن وجود مقدس پیغمبر گرامی اسلام(ص) تمہارے درمیان نہ رہے تو کیا پیچھے پلٹ جاؤ گے اور پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی سعی و کوشش کو بھول جاؤ گے، کیا مدینہ النبی(ص) دوبارہ سےعصر جاہلیت کی طرف پلٹ جائے گا اور پھر سے ظالمانہ نظام معاشرہ پر حاکم ہوگا اور ضرورتمندوں پر کوئی توجہ نہیں دی جائے گی؟

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے فرمایا: اگر پیغمبر گرامی اسلام کے انقلاب اور پیغمبر(ص) نے جو مشکلات سہیں ان کی طرف توجہ نہ کی گئی اور یہ شہر جو قرآن اور دین کے نام پر قائم ہوا ہے ، اس کو نقصان پہنچایا؛ ہرگز خداوند متعال ، پیغمبر گرامی اسلام(ص) اور دین کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، بلکہ ان لوگوں کو نقصان پہنچے گا جنہوں نے اتنی کوششوں اورقربانیوں سے یہ انقلاب برپا کیا۔

مجلس خبرگان رہبری کے اعلیٰ رکن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: آج ہم نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ منائی ، جو چیزیں اس انقلاب کے لئے خطرہ ہیں در حقیقت وہی چیزیں ہیں جو پیغمبر گرامی اسلام(ص) کے لائے ہوئے انقلاب کے لئے خطرہ تھیں۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بتایا: اگر اپنوں کی بجائے غیروں پر بھروسہ کیا، غریبوں اور ضرورتمندوں پر توجہ دینے کی بجائے امیرانہ زندگی کو ترجیح دی، سیاست و ثقافت  اور اقتصاد میں لیبرالی نظام کو آئیڈئل قرار دیا، اقتصاد، سیاست، ثقافت میں مستقل ہونے کی بجائے تعامل و تعاون کے نام پر غیروں پر بھروسہ کیا اور فساد و تبعیض سے مقابلہ کرنے کی بجائے فسادیوں کی پشت پناہی کی تو یقیناً بہت پیچھے پلٹ جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬