25 February 2018 - 14:19
News ID: 435155
فونت
عرب لیگ نے ایک کمزور بیان میں امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
امریکہ و اسرائیل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ نے ایک کمزور بیان میں امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام سےاشتعال پیدا ہوگا اورمسئلہ فلسطین مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

عرب لیگ نے امریکی اقدام کو غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ گذشتہ ایک سال سے غلط پالیسی پر گامزن ہے۔

عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کے ذریعہ عرب ، اسرائیل  سازشی مذاکرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے اپنے حامی عرب رہنماؤں خصوصا سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا تے ہوئے یہ باورکرانے کی کوشش کی کہ ہر چند کہ سعودی عرب امریکہ کی ہر بات مانتا ہے تاہم امریکہ کیلئے اپنے مفادات عزیز اور مقدم ہیں اور وہ سعودی دوستی کو اپنے مفادات پرترجیح نہیں دیتا اورعرب حکام کویہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ امریکی فیصلوں پراثراندازہوں بلکہ امریکہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عرب حکمراں ہر امریکی فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اسے قبول کریں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬