26 February 2018 - 13:55
News ID: 435167
فونت
پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ صوبہ خيبر پختون خواہ کی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
 طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق ، پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ صوبہ خيبر پختون خواہ کی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات اورانھیں پاکستان میں قدم جمانے سے روکنے کیلیے خیبرپختونخواہ حکومت نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے حوالے سے معاونت کی درخواست کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ لائن پر پاک فوج کے بعد دفاعی خدمات انجام دینے میں مصروف خیبرپختونخواہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے سے داعش کے خطرے کو روکنے میں مدد ملے گی۔

معتبر ذرائع  کے مطابق پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گرد اور کالعدم  تنظیموں بالخصوص تحریک طالبان  کے دہشتگردوں کی ذہن سازی اور داعش میں شمولیت کیلیے بھاری رقوم خرچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد پاکستان میں داعش کو فروغ دینا اور پاکستان کو اندرونی طورپرکمزورکرنا ہے۔

منابع کے مطابق امریکہ عراق اور شام سے وہابی داعش دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کررہا ہے۔ جہاں وہ انھیں دوبارہ منظم کرکے پاکستان اور کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرسکتا ہے۔ امریکہ وہابی دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنے فوجی قیام کا جواز بنا رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬