01 March 2018 - 09:46
News ID: 435205
فونت
مظہر سعید کاظمی:
جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ شام کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، شام میں جاری قتل عام کیخلاف جمعہ ۲ مارچ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، جماعت اہلسنت ۲ مارچ کو ملک بھر میں شامی بچوں کے قتل عام پر احتجاجی مظاہرے کرے گی اور جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔
مظہر سعید کاظمی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر مظہر سعید کاظمی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں امریکہ اور روس کی جنگ میں شامی مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالمی امن کے ٹھیکیدار شام میں بہتے لہو پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اقتدار اور وسائل پر قبضے کی جنگ میں شام کو کھنڈر بنایا جا رہا ہے، اسلامی ممالک کے سربراہان شام میں بھڑکتی آگ کو بجھانے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ شام کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، شام میں جاری قتل عام کیخلاف جمعہ 2 مارچ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، جماعت اہلسنت 2 مارچ کو ملک بھر میں شامی بچوں کے قتل عام پر احتجاجی مظاہرے کرے گی اور جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

کاظمی نے کہا کہ شام میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد کافی نہیں ہے، شام کی خانہ جنگی کا مستقل حل تلاش کیا جائے، اسلامیان پاکستان شام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬