‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2018 - 13:21
News ID: 435272
فونت
حسین سلامی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کو ناقابل تسخير قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ٹیکنالوجی کی حدود کو پار کرلیا ہے ملکی اور قومی دفاعی صلاحیت اور توانائی کے بارے میں مذاکرات غیر منطقی اور بے معنی ہیں۔
جنرل حسین سلامی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے دفاعی میزائل پروگرام کو ناقابل مذاکرات اور ناقابل تسخير قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ٹیکنالوجی کی حدود کو پار کرلیا ہے ملکی اور قومی دفاعی صلاحیت اور توانائی  کے بارے میں مذاکرات غیر منطقی اور بے معنی ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے پہلے " فجر رشد " فیسٹیول کے ضمن ميں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران جدید ٹیکنالوجی کی حدود میں بڑی آسانی کے ساتھ حرکت کررہا ہے اور ایران جدید ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر تیار کرنے میں کامیاب ہوگيا ہے۔ دفاعی شعبہ میں پیشرفت ایران کے خلاق نوجوان کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہماری دفاعی صنعت ،جدید علم و ٹیکنالوجی سے منسلک ہوگئی ہے لہذا  یونیورسٹیوں اورعلمی  مراکز میں  ہمارے ماہر جوان ملکی ضروریات کے مطابق دفاعی وسائل کو تیار کرنے میں مصروف ہیں اور ہم جدید ٹیکنالوجی کی حدود میں حرکت کررہے ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دفاعی نمائشگاہ کا مشاہدہ کرکے یہ بات آسانی کے ساتھ سمجھ میں آجاتی ہے کہ آج ایران دفاعی شعبہ میں کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا ہے اور ایران کی سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیشرفت کےنتیجے میں دشمن کی آواز بھی بلند ہوگئی ہے اور وہ ہماری پیشرفت کو روکنے کے لئے مزید اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے حالانکہ ہم نے یہ عظیم دفاعی  پیشرفت دشمن کی پابندیوں کے سائے میں حاصل کی ہے۔ 

جنرل سلامی نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کی حدود کو پار کرلیا ہے لہذا ہمارا دفاعی پروگرام ناقابل مذاکرات اور ناقابل تسخیر ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬