‫‫کیٹیگری‬ :
17 March 2018 - 10:28
News ID: 435356
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری کہا : عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری  نے نو منتخب چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارکباد دی اور کہا: ‌پاکستان کے عوام مختلف میدانوں‌ میں‌ سنگین مشکلات کا شکار ہیں ۔
 
انہوں نے کہا:‌ مستحکم جمہوریت کے لیے پارلیمنٹ کی بالادستی انتہائی ضروری ہے۔ تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا کہ عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ ان مشکلات سے چھٹکارا ضروری قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ضرورت اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجرا بھی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین ملک و قوم کی ترقی کو مقدم رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی ساکھ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتا اچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جلسے، جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔ یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہو سکتا۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے کہا کہ مخالفین پر جوتے پھینکنے کے عمل پر تالیاں بجانے کی بجائے مذمت کی جانی چاہیے۔ ایسی کسی بھی روایت کی جمہوری و سیاسی عمل میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اس کا درست استعمال کرکے وہ اپنی پسندیدگی و ناپسندیدگی کا اظہار کریں۔ آئینی اور اخلاقی طور پر اظہار رائے کا یہی طریقہ عوام کے شایان شان ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬