‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2018 - 21:15
News ID: 435369
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاذ آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا۔

انہوں نے بیان کیا کہ مستحکم ریاست کے قیام کیلئے ایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے، تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں، ان مشکلات سے چھٹکارا قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں، پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لئے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجراء بھی ضروری ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتا اچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جلسے، جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے، یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے، جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہوسکتا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬