‫‫کیٹیگری‬ :
19 March 2018 - 17:37
News ID: 435376
فونت
حجت الاسلام والمسلمین احمد عابدی:
حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین احمد عابدی نے لوگوں کے گناہوں کے سلسلے میں تحقیق کئے جانے کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کا راز فاش کرنا عظیم گناہ ہے ۔
آیت الله احمد عابدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین احمد عابدی نے اپنے ھفتہ وار درس اخلاق میں جو حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں کثیر علما، افاضل اور طلاب حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، اخلاقی نکات بیان کئے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کا راز فاش کرنا عظیم گناہ ہے کہا: افسوس یہ عمل ہمارے معاشرے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ، حتی مغربی معاشرہ میں بھی یہ چیز رائج نہیں ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد عابدی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ قران کریم نے «لا تجسسوا و بعد لایغتب» کے ذریعہ ایک دوسرے کی جاسوسی کی ممانعت کی ہے کہا: غیبت اور تہمت ، جاسوسی اور عیب جوئی کا نتیجہ ہے ، اور جاسوسی سوء ظن کا نتیجہ ہے ، جب تک انسان کسی پر بدگمان نہ ہو ھرگز غیبت اور جاسوسی نہ کرے گا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬